لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان-ترکیہ بزنس کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں چیمبر کی نئی باڈی نے ملک جہانگیر کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا، جس کے بعد ان کی صدارت میں پہلا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بزنس سے وابستہ اہم کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور دوطرفہ تجارت کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر تعلیم، تجارت، باہمی اسٹریٹیجک تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک جہانگیر نے کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، جس سے دونوں ممالک کے کاروباری مواقع میں وسعت آئے گی۔
