
پاک ترک جوائنٹ بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر چوہدری محمد سلیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاک ترک جوائنٹ بزنس کونسل کے چئیرمین امجد رفیع اور ترک کمرشل اتاشی بھی شریک تھے۔
اجلاس میں پاک ترک تجارت کے حوالے سے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ٹریڈ ان گڈ معاہدے(TGA) کے فوری اطلاق کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کے معاہدے (TGA) کے فوری نفاذ کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا گیا۔
TGA کے تحت ترکیہ کی جانب سے133جبکہ پاکستان کی جانب سے 261 اشیا پر ٹیکس ڈیوٹی میں کمی ہوگی۔
واضح رہے کہ پچھلے سال اگست کے مہینے میں پاکستان اور ترکیہ نے TGA پر دستخط کیے تھے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اشیا کی تجارت کو بڑھانا ہے۔اس معاہدے پر بزنس کونسل نے عمل درآمد کا اعلان کر دیا ہے۔
لیکن جب تک دونوں ملکوں کے کسٹم سے ایس آر او جاری نہیں ہو گا عمل درآمد نہیں ہو سکتا۔