اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ترک معارف فاؤنڈیشن کے طلبہ نے ترکیہ میں منعقدہ سمر اسکول میں شرکت کے دوران تعلیم، تحقیق اور ثقافتی سرگرمیوں کے نئے مواقع سے استفادہ کیا۔
سمر اسکول کے دوران طلبہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ترکیہ کی تاریخ، ثقافت اور معاشرتی اقدار کو قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر مختلف مطالعاتی دوروں اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کو عالمی سطح پر سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
طلبہ نے کہا کہ یہ تجربہ نہ صرف ان کے تعلیمی سفر کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ یہ یادیں ان کی زندگی بھر کا سرمایہ رہیں گی۔
اس موقع پر معارف فاؤنڈیشن کے حکام نے کہا کہ ایسے پروگرام پاکستان اور ترکیہ کے طلبہ کو قریب لانے اور تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔





