پاک-ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز کی جانب سے پاکستان بھر میں ترک زبان کی تدریس اور فروغ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا۔ TDTS ترک زبان میں مہارت کا امتحان ہے جس کے تحت جماعت چہارم تا ہفتم کے طلبہ نے ترک زبان کا امتحان دیا۔

یہ امتحان تمام معارف کیمپسز میں بیک وقت منعقد ہوا، جس کا مقصد طلبہ کی ترک زبان میں فہم، تحریر، اور اظہار کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ TDTS 2025 کے ذریعے نہ صرف زبان دانی کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی بلکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی روابط کو بھی مزید مضبوط کیا گیا۔

پاک-ترک معارف فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے یہ تعلیمی ادارے نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ طلبہ کو ترکیہ کی اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ ترک زبان کی تعلیم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، جو طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
															