پاکستان کی جانب سے علی الصبح بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان نے ایئر بیسز پر بھارتی حملوں کے جواب میں کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بھارت کے 26 مقامات کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کی جانب سے حملوں کی تصدیق کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ، اودھم پور سمیت انڈیا میں مختلف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ بنیان المرصوص یعنی (سیسہ پلائی ہوئی دیوار)،سورۃ صف کی یہ آیت "اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا کَاَنَّہُمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ” ایک حکم ہے۔
عطا تارڑ نے بتایا کہ آیت میں حکم ہے کہ جب جنگ مسلط ہو جائے تو ایک جُٹ ہو کر دشمن سے بھڑ جاؤ،۔ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہوگا۔
