turky-urdu-logo

ایران پاکستان، سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں — او آئی سی کو اسلامی فوج تشکیل دینی چاہیے، ایرانی اسپیکر





ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو مشترکہ چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔


تہران میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کو نیٹو کی طرز پر ایک اسلامی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے تاکہ مسلم ممالک اپنی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور دفاعی مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ کر سکیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران جیسے اہم اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی اتحاد خطے میں طاقت کے توازن اور امن کے قیام کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔


ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، اور خطے میں بیرونی طاقتوں کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے اسلامی ممالک کو متحد پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔


Read Previous

پاکستان میں موجود تمام افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے گا — مزید برداشت ممکن نہیں، خواجہ آصف

Read Next

اسلام آباد میں آذربائیجان کا وکٹری ڈے — کاراباخ کی فتح کی سالگرہ کی تقریب میں اعلیٰ شخصیات کی شرکت

Leave a Reply