turky-urdu-logo

چین کا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کا اعلان، تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم





چین نے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں مضبوط تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک–چین تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور دیرینہ شراکت داری پر استوار ہیں۔ اسلام آباد میں چینی سفیر نے ایک بیان میں کہا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔


انہوں نے کہا کہ خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے چین اور پاکستان کا قریبی تعاون نہایت اہم ہے، اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (BRI) کے تحت جاری منصوبے دونوں ممالک کے لیے مشترکہ ترقی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ سفیر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ چین، پاکستان کی معاشی استحکام، ترقیاتی اہداف اور سکیورٹی تعاون میں ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

Read Previous

ترک نیول اکیڈمی کی ٹیم بین الاقوامی میری ٹائم مقابلے کی چیمپیئن — پاکستان نیول اکیڈمی کی میزبانی میں منعقدہ ایونٹ میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن

Read Next

ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کر دی، 22 نومبر سے پیشگی ویزہ لازم

Leave a Reply