turky-urdu-logo

یوم یکجہتی کشمیر: بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مضبوط کر رہے ہیں : آرمی چیف

آرمی چیف، جنرل سید عاصم منیر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے واضح طور پر کہا کہ، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مزید مضبوط کر رہی ہے۔
اپنے دورے کے دوران، جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سپہ سالار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ، پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ، کشمیر ایک دن آزاد ہوگا اور کشمیری عوام اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کریں گے۔
جنرل عاصم منیر نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ، وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

Read Previous

ترکیہ کے مقامی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم ‘تیفون’ کا کامیاب تجربہ

Read Next

پاکستانی بچوں کے لیے ترکیہ کا تحفہ، ‘نجیم’ رسالہ جلد دستیاب ہوگا

Leave a Reply