turky-urdu-logo

ترک اور پاکستانی مصنوعات ایک دوسرے کی مارکیٹ سے اچھا فائدہ اٹھا سکتی ہیں، وزیر تجارت پنجاب

صدر رجب طیب ایردوان کی دو طرفہ تجارت کے وژن کے تحت پاکستان میں پہلے ترک ایکسپورٹ ٹریڈ فیئر کا انعقاد کیا گیا۔

لاہور میں منعقدہ اس ٹریڈ فیئر میں کئی ترک ایکسپورٹ ایسوسی ایشنز نے
حصہ لیا اور اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔ نمائش میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر تجارت چوہدی شافع حسین، ترک قونصل جنرل لاہور مہمت ایمن شمشیک، صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد اور سینئر نائب صدر خالد عثمان سمیت کئی کاروباری شخصیات اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ترکیہ اردو سے بات کرتے ہوئے چوہدری شافع نے بتایا کہ ترکیہ کی کئی مصنوعات پاکستانی مارکیٹ میں اچھا پرفارم کر سکتی ہیں جبکہ پاکستان کی بھی کئی مصنوعات ترک مارکیٹ کے لیے موضوع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی آٹو موبائل انڈسٹری کے حوالے سے ہماری بات چیت چل رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں کئی برانڈز اپنی گاڑیاں پاکستان میں تیار کر سکتی ہیں۔

ترکیہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اچھی ہے اور وہ پاکستانی مارکیٹ سے اچھا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو اچھا ماحول فراہم کر رہی ہے جس میں زیرو فیصد ڈیوٹی اور مشینری امپورٹ کے علاوہ دس سال تک کوئی انکم ٹیکس شامل نہیں ہے۔

نمائش میں موجود ترک قونصل جنرل لاہور مہمت ایمن شمشیک نے کہا کہ یہ ہماری اپنی صلاحیت پہچاننے کا پہلا موقع ہے۔ امید ہے تمام سٹیک ہولڈرز اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹریڈ فیئر میں بہت صلاحیت
ہے، ہمیں اس کا ادراک ہونا چاہیئے۔ میں بہت پر امید ہوں۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس ابوذر شاد نے ترکیہ اردو کو بتایا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان فوری معاہدے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں بہت صلاحیت ہے، ترکیہ کو یہاں ٹیکنالوجی مہیا کرنی چاہیئے۔ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو بہترین نتائج بر آمد ہوں گے۔

اس نمائش میں تقریبا 20 ایکسپورٹ ایسوسی ایشنز نے حصہ لیا۔ کاروباری شخصیات اور شہریوں کی جانب سے ترک مصنوعات کو کافی پسند کیا گیا۔ امید کی جا رہی کہ آئندہ سال مارچ میں استبول میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

Read Previous

اے کے پارٹی کی مرکزی فیصلہ ساز و انتظامی کمیٹی کا اجلاس صدر ایردوان کی زیر صدارت

Read Next

ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) کی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد

Leave a Reply