turky-urdu-logo

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدارتی محل آمد پر ان کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کو آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال آذربائیجان کے اول نائب وزیر اعظم یعقوب عبداللہ اوعلوایوبوف نے کیا تھا۔

Read Previous

صدر ایردوان نوویں بار آق پارٹی کے چیئرمین منتخب

Read Next

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Leave a Reply