turky-urdu-logo

افغان حکومت: پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں





کابل — افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو برادرانہ بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ خطے میں کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔


سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے، کیوں کہ تعاون اور باہمی احترام کے ذریعے ہی ترقی اور خوشحالی کی راہیں کھل سکتی ہیں۔ بیان کے مطابق خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور افغانستان کا مل کر کام کرنا نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔


افغان حکومت کے اس اعلان کو تجزیہ کار ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، ان کے مطابق حالیہ کشیدگی اور تجارتی مسائل کے باوجود یہ بیان مستقبل میں تعلقات کی بہتری کی امید پیدا کرتا ہے۔

Read Previous

سلمان آغا: ہمارا ہدف ایشیا کپ جیتنا ہے، کھلاڑی جذبات کا اظہار کریں مگر کسی کی توہین نہ ہو

Read Next

صدر ایردوان: عالمی امن کی جگہ جنگ اور عدم استحکام نے لے لی ہے

Leave a Reply