ترک وزارت صحت کے مطابق ترکی میں وائرس کے 90 فیصد کیسز ڈیلٹا قسم کے ہیں ۔ ترک وزیرصحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے وائرس کی خلاف اختیاطی تدابیر چھوڑ دی ہیں اور آپس میں ملنا جلنا بھی زیادہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ترکی ویکسینیشن کے حوالے سے دنیا میں تیسری نمبر پر :
گزشتہ ماہ سب سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگانے والے ممالک میں ترکی تیسرے نمبر پر رہا
اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں اب تک 8 کروڑ 80 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔
ترکی میں 16 سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگوانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
وزارت صحت فرحتین کوکا کے مطابق ترکی میں اب تک 4 کروڑ 6 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگ چکی ہے جبکہ 3 کروڑ 92 لاکھ لوگوں کی کورونا وایکسین مکمل ہو چکی ہے۔
ترکی نے ویکسین کی بوسٹر ڈوز بھی شہریوں کو لگانی شروع کر دی ہے اور اب تک 67لاکھ 5ہزار لوگوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
اب تک73.52 فیصد بزرگوں کو ترکی میں ویکسین لگا دی گئی ہے۔
