turky-urdu-logo

سعودی عرب میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 4 روزہ میوزک فیسٹیول ختم پذہر ہوگیا۔

سعودی دارالحکومت میں میوزک فیسٹول 16، 17، 18 اور 19 دسمبر کو جاری رہا جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

سعودی گزٹ کے مطابق 4 روزہ فیسٹیول میں 7 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ آخری روز ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے۔

ایونٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ 4 روزہ فیسٹول میں 200 انٹرنیشنل فنکاروں نے حصہ لیا اور یہ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا میوزک ایونٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بھی ریاض میں میوزک کنسرٹ کیا تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی تھی۔

Read Previous

کورونا ویرینٹ اومیکرون ویکسین لگوانے والے کو زیادہ متاثر کر رہا ہے ، عالمی ادارہ صحت

Read Next

ترک فلم "کیسیسمی ” یکم جنوری کو 9 ممالک میں ریلیز کی جائے گی

Leave a Reply