2022 کے پہلے دس مہینوں کے دوران 36 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیپاڈوکیا کا رخ کیا۔
کیپاڈوکیا کا نام یونیسکو کے عالمی ثقافتی کی فہرست میں شامل ہے۔
کیپاڈوکیا کا مقام ترکیہ کے وسطی صوبے نیوشیر میں واقع ہے۔

کیپاڈوکیا اپنی خاص قسم کی آتش فشاں کونوں کی بدولت دنیا بھر میں مقبول ہے جنہیں پریوں کی چمنیاں بھی کہا جاتا ہے ۔

اسکے علاوہ کیپاڈوکیا میں موجود منفرد انداز کے زیر زمین گھر ، گرم ہوا کے غباروں کا سفر ، چٹانوں میں تراشے گئے مکانات بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

نیوشیر کلچر اینڈ ٹورازم ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ اس سال اب تک تقریباً 36 لاکھ لوگوں نے کیپاڈوکیاکے عجائب گھروں اور آثار قدیمہ کے مقامات کا دورہ کیا۔
مزید برآں، تقریباً 6 لاکھ سیاحوں نے گرم ہوا کے غبارے کی سیر کی، جس کی وجہ سے وہ ہوا سے کیپاڈوکیا کے شاندار مناظر سے لطف اندوز ہو سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے، مقامی ٹورازم اتھارٹی کے ایک سینئر ایگزیکٹو اسماعیل سوکو نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں اس سے بھی زیادہ سیاح کیپاڈوکیا کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سال کے آخر تک ہمیں توقع ہے کہ سیاحوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

