turky-urdu-logo

ترکی میں ہر نئے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ

ترکی میں ہر نئے دن کے ساتھ   کورونا وائرس کے کیسیز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 1 سو افراد کورونا وائرس  میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق   تازہ ترین اضافے کےساتھ ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے ولے لوگوں کی تعداد 3.6 ملین ہو چکی ہے۔

اس ہفتے 19 ہزار 2 سو 1 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد  2.86 ملین ہو چکی ہے۔

ترکی میں اب تک 36.76 ملین کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد  1 ہزار 7 سو 10 سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکی میں 14 جنوری سے ہیلتھ ورکرزاور اعلی افسران کو ویکسین لگنے کی  شروات ہو چکی ہے۔

دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک  کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.72 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

انقرہ:روسی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر لیا گیا

Read Next

نریندر مودی کا یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام مبارکباد کا پیغام

Leave a Reply