turky-urdu-logo

ترک ریاست اور قوم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترک  وزیر دفاع حلوصی آقار

ترک وزیر  دفاع حلوصی آقار  نے انقرہ  کے  غازی  فوجی میس  اپنے بیان میں کہا کہ ترک مسلح افواج زلزلے کے پہلے ہی لمحے سے متحرک ہو کر قوم کے شانہ بشانہ اور مدد کے لیے پہنچ گئی تھی۔6 فروری کو آنے والے زلزلے کے فوراً بعد ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم اپنی ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ  پوری تاریخ میں  ہمیں کئی ایک پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ہم نے ہمیشہ ہی ان تمام  مشکلات پر قابو پایا ہے ۔ ریاست اور قوم، ایک مٹھی کی مانند مل کر  اس آفت پر بھی قابو پالیں گے۔

انہوں نے زلزلے کے بعد کی سرگرمیوں کے علاوہ، عراق اور شام کے شمال میں دہشت گردی کے خلاف جنگ  جاری ہے  اور سرحدوں کی حفاظت کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے حقوق، علاقے  اور اپنے مفاد کے  تحفظ کے لیے زمینی، فضائی اور سمندری جدوجہد جاری رکھی جائے گی

Read Previous

 ترک مقامی گاڑی توگ کی دنیا بھر میں چرچے

Read Next

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد اسرائیل کے غزہ پر متعدد فضائی حملے

Leave a Reply