turky-urdu-logo

ترکیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، وزیر اعظم پاکستان

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ہفتے کے روز ہونے والی  صدر ایردوان کی حلف برادری میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے  صدر ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 20 سالوں میں  ترکیہ نے مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں  نے ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں صدر ایردوان کو شرکت کی دعوت دی۔

وزیر اعظم پاکستان نے دورہ ترکیہ کے دوران مختلف ترک بزنس گروپ کے ساتھ ملاقتیں بھی کی اور پاکستان میں زراعت، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورتعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورتجارت کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سال پاکستان اورترکیہ کے درمیان 31 مئی سے آپریشنل ہونے والے تجارت کے تاریخی معاہدے سے بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ جو ملک کی ترقی کا باعث بنے گے

Read Previous

ترک قوم نے ترکیہ کی صدی کے ہمارے خواب کو شرفِ قبولیت بخشی صدر ایردوان کا انقرہ صدارتی محل میں تقریب سے خطاب

Read Next

پاکستان میں ترک کھانوں کے ساتھ ناشتے کا عالمی دن منایا گیا

Leave a Reply