turky-urdu-logo

ہمارے نو تعمیر کردہ شہر پہلے سے زیادہ خوبصورت ہوں گے، صدر ایردوان

صدرایردوان نے ملاطیا میں زلزلے سے منہدم ہونے والے مکانات کا سنگ بنیاد رکھنے اور نئی رہائش گاہوں، گاؤں کے گھروں اور دکانوں کو انکے مالکان کے  حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے شہریوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور 6 فروری کو آنے والے زلزلے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے اللہ کی رحمت کی دعا کی۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم منہدم ہونے والے گھروں کی جگہ مزید کشادہ کام کی جگہیں دوبارہ بنائیں گے۔

ہم اپنے شہروں کو ان کی خوبصورت ترین شکل میں دوبارہ تعمیر کریں گے۔ کیونکہ ہم اپنے ملک سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ زلزلے کی تباہی کے تناظر میں مستقل مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تلاش اور بچاؤ، ملبہ ہٹانے، ہنگامی امداد اور عارضی رہائش کے کام شروع کر دیے گئے تھے ،صدر ایردوان نے کہا کہ تباہی کے 15 دن بعد ہی ہم نے زمین کو مکمل طور پر صاف کر دیا گیا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اپنے شہروں میں 650 ہزار نئی رہائش گاہیں اور گاؤں کے مکانات بنا کر اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹائیں، جن میں سے 319 ہزار ہم ایک سال کے اندر مکمل کر لیں گے۔

مزید براں خاتون اول امینہ ایردوان نے ملاطیا میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ملاقات کی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

Read Previous

گذشتہ ماہ 1 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کیپادوکیا کا دورہ کیا

Read Next

ملاطیا میں کل 70 ہزار رہائش گاہیں اور 20 ہزار 300 دیہاتی مکان تعمیر کیے جائیں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply