turky-urdu-logo

ہماری قوم ایک روشن مستقبل کی طرف گامزن ہے،صدر ایردوان

صدر ترکیہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں پارٹی کے صوبائی سربراہوں کے توسیعی اجلاس سے خطاب کیا۔

آق پارٹی کے صوبائی سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھاکہ "ترکیہ کی صدی” پروگرام کے ساتھ ہم نے اپنی قوم کو امید کی ایک کرن دکھائی ہے جس کے ساتھ وہ ایک خوبصورت مستقبل کی طرف گامزن رہیں گے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ قوم کی ہر توقع کو پورا کرتے ہوئے ترکیہ کو ایک پرامن اور خوشحال مستقبل کے لیے تیار کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ ہم آہستہ آہستہ 2023 کے مقصد کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، جس کا ہم نے اپنی قوم سے وعدہ کیا ہے۔

Read Previous

ترک عوام کے دلوں میں فلسطین کا ہمیشہ سے ایک خاص مقام رہا ہے،وزیر توانائی فتح دونمیز

Read Next

انقرہ: ترکیہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی صدر ایردوان سے ملاقات

Leave a Reply