
انقرہ میں دوسری اطلاعاتی شوری کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ، ترکیہ کے قومی نشریاتی ادارے TRT اور قومی خبر رساں ادارے اناطولیہ ایجنسی نے غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کو دنیا تک پہنچانے کی کوشش میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
فخر الدین آلتن نے عالمی بحرانوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ ،ترکیہ نے بین الاقوامی سطح پر صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ‘ہر ایک کے لیے عدالت’ کے شعار کے تحت ایک تعمیری کردار اپنایا ہے۔ ان کے مطابق، ترکیہ کے اس کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کے ساتھ تعاون کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔
آلتن کا مزید کہنا تھا کہ ،ترکیہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے اور فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری قتل عام کو روکنے کے لیے عالمی طاقتوں سے کئی بار کارروائی کی اپیل کی۔
میڈیاکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، ترکیہ کے تمام اطلاعاتی اور نشریاتی اداروں، بشمول TRT، اناطولیہ ایجنسی اور نجی نشریاتی اداروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو دنیا تک پہنچانے کی جدوجہد کی اور اس میں بھرپور کامیابی حاصل کی۔