
یورپی یونین کے کمشنر برائے مساوات و انسداد بحران ،خدیجہ لہبیب سے ملاقات کے بع دترکیہ کےوزیر خارجہ، خاقان فیدان نے کہا ہے کہ، ترکیہ کا مقصد شام کو پابندیوں سے نجات دلانا، معیشت کو بحال کرنا، اور لاکھوں بے گھر پناہ گزینوں کو امن اور حفاظت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جانے کے قابل بنانا ہے۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ، ترکیہ اور یورپی یونین شام میں انسانی اور ترقیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ،ہمارا مقصد شام کو پابندیوں سے آزاد کر اکے ایک مستحکم اور معمول کی معیشت کی راہ پر گامزن کرنا ہے، تاکہ بے گھر پناہ گزین امن اور حفاظت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔
خدیجہ لہبیب نے ترکیہ کی شامی پناہ گزینوں کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ نے پناہ گزینوں کی میزبانی میں شاندار کردار ادا کیا ہے اور یورپی یونین نے بھی اس عمل میں اہم مدد فراہم کی ہے۔
یورپی یونین کے شہری تحفظ کے میکانزم میں ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے لہبیب نے کہا کیہ، ترکیہ اس میکانزم میں ایک قابل قدر اور فعال شراکت دار ہے اور یورپی یونین کے لیے ایک اہم اتحادی کی حیثیت رکھتا ہے۔