turky-urdu-logo

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پوری دنیا میں آفات کی تعداد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے،صدر ایردوان

اسٹیٹ ہائیڈرولک ورکس (DSİ) کی جانب سے تعمیر کی گئی 369 سہولیات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے زراعت اور آبپاشی میں تاریخی اقدامات کیے ہیں، جیسا کہ گزشتہ 21 سالوں میں ہر شعبے میں ہوا ہے۔

ہم نے پالیسیوں اور سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کی ہے، جو پانی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے میں مدد دیتی ہیں اور لوگوں کو بہترین طریقے سے پانی فراہم کرتی ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پانی کو خطرہ لاحق ہے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے موسمیاتی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے یہ پانی کے وسائل کو معیار اور مقدار دونوں کے لحاظ سے بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ پوری دنیا میں آفات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ حال ہی میں دنیا کو سیلاب، سمندری طوفان، جنگل میں لگنے والی آگ اور خشک سالی کا سامنا ہے۔

 

Read Previous

صدر ایردوان سے ملاقات پر برطانوی حکومت کی سکاٹ لینڈ کے رہنما کو دھمکی

Read Next

انقرہ میں ’جناح ینگ رائٹرز ایوارڈ‘،چھٹے ایڈیشن کی تقریبِ تقسیمِ انعامات

Leave a Reply