ترک پاک کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وائے ٹی بی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وائے ٹی بھی کے صدر عبداللہ ایرن بھی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت گہرا رشتہ ہے۔
ہم دو دل ایک روح ہیں۔
سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ خصوصی تعلق آنے والے سالوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جائے گا۔
تقریب کے موقع پر پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرنے والی اشیاء کی نمائش بھی کی گئی۔
 
 
															