turky-urdu-logo

یوم پاکستان کے موقع پر دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں تقاریب کا انعقاد

دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ،جس میں سفارت خانہ کے سٹاف، ان کے خاندانوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترکیہ،بھارت، روس، بلیجئم، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میں یوم پاکستان بھرپور انداز میں منایا گیا جس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔

اس موقع پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جس میں انہوں نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی اور بانی پاکستان سمیت دیگر ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

23 مارچ 1940 کی قرارداد پاکستان کی منظوری کے تاریخی موقع اور پاکستان کی جدوجہد کے حوالہ سے خصوصی دستاویزی پروگرام دکھائے گئے۔

 

Read Previous

ترکیہ اپنے آبی وسائل کی حفاظت جاری رکھے گا،صدر ایردوان

Read Next

ترکیہ کے علاہ کوئی ایسا نہیں جو اتنے کم وقت میں تعمیر نو کے مرحلے تک پہنچ سکے،صدر ایردوان

Leave a Reply