turky-urdu-logo

کورونا کی نئی قسم اومی کرون 57 ممالک میں پھیل چکی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ 57 ممالک میں پھیل گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اومی کرون ویرینٹ میں بتدریج اضافہ ہوا ہے اور اب تک57 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ میں 29 نومبر سے 5 دسمبر کے دوران مختلف قسم کے 62 ہزار21 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سے 111 فی صد زیادہ ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں سے کتنے کیسز اومی کرون کے ہیں 6 دسمبر تک یورپی یونین کے 18 ممالک میں اومی کرون کے تمام 212 تصدیق شدہ کیسز کو غیر علامتی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوروپی سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن اینڈ کنٹرول نے پیش گوئی کی ہے کہ اومی کرون ویرینٹ آئندہ مہینوں میں یورپ میں پھیل سکتا ہے۔

Read Previous

ترکی میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کا 73 واں سال منایا جا رہا ہے

Read Next

عراق:داعشق مخالف اتحاد نے جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply