
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو مستقل خطرات لاحق ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے عرب اور اسلامی دنیا کو متحد ہو کر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عرب اسلامی ٹاسک فورس بنانے کی تجویز دیتا ہے تاکہ مشترکہ طور پر چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں اسلامی دنیا کو ایک دوسرے کا سہارا بننا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے اتحاد سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سطح پر بھی امن اور استحکام قائم ہوگا۔
وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کے ہر مسئلے پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا اور کسی بھی جارحیت یا بحران میں اپنے برادر ممالک کے شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔