turky-urdu-logo

او آئی سی نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

مسلم ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیل اور حماس کے درمیان 11 روزہ کشیدگی کے دوران ممکنہ جرائم کی ذمہ داری عائد کرنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق پاکستان کی جانب سے اسلامی تعاون کونسل (او آئی سی) کے بطور کوآرڈینیٹر اور ریاست فلسطین کی درخواست پر حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا خصوصی اجلاس کل کو منعقد ہوگا۔

ان ممالک نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں 13 اپریل سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے آزاد بین الاقوامی کمیشن تشکیل دینے کے لیے قرارداد کا مسودہ جمع کرا دیا۔

قرارداد کے مسودے میں کہا گیا کہ کمیشن قومیت، نسلی یا مذہبی شناخت کی بنیاد پر منظم امتیاز اور جبر سمیت عدم استحکام اور کشیدگی کی تمام وجوہات کا جائزہ لے۔

آزاد ٹیم کشیدگی کے دوران فرانزک مواد سمیت جرائم کے ثبوت اکٹھے کرے گی اور ان کا جائزہ لے گی تاکہ قانونی کارروائی میں اس کو تسلیم کرنے کے امکان کو زیادہ سے زیادہ کیا جاسکے۔

جون 2022 میں دوبارہ رپورٹ کرکے ٹیم، کوشش کرنے اور اس جارحیت کے خاتمے کے ذمہ داران کا تعین کرے گی اور قانونی احتساب کو یقینی بنائے گی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کے لیے اسرائیل کی سفیر میرو ایلون شاہر نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اجلاس میں اسرائیل کو ہدف بنانا اس بات کی گواہی ہے کہ ادارہ اسرائیل مخالف ایجنڈا رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اجلاس کے اسپانسرز، دہشت گرد تنظیم حماس کی کارروائیوں کو جائز قرار دے رہے ہیں۔

Read Previous

واٹس ایپ نے فلسطینی صحافیوں کے اکاونٹ بلاک کر دیے

Read Next

پی ایس ایل کے لیے ابو ظبی جانے والے فلائٹس تاخیر کا شکار

Leave a Reply