turky-urdu-logo

اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کی حمایت کر دی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رکن ممالک نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب منصوبے کی حمایت کی۔

سربراہ او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، فلسطینی عوام کی جبراً نقل مکانی جیسے بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عرب ممالک کا قاہرہ میں غیرمعمولی اجلاس ہوا تھا جس میں مصر نے ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کی تعمیر نو کے لیے ایک ایسا منصوبہ پیش کرنے کا اعلان کیا جو فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کرے اور انہیں ان کی سرزمین پر برقرار رکھےگا۔

اس عرب منصوبے میں 53 ارب ڈالر کے مجوزہ 5 سالہ منصوبے میں لاکھوں مکانات، تجارتی بندرگاہ اور ائیرپورٹ کی تعمیر شامل ہے جبکہ فلسطینی علاقوں میں انتخابات اور دو ریاستی حل کی کوششیں بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ منصوبہ پیش کیا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر دوسرے ممالک بھیجا جائے۔

Read Previous

فلسطینی طالبات کی الخدمت فاؤنڈیشن اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستان آمد، پرتپاک استقبال

Read Next

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو ایک ریڈ لائن قرار دینا ہو گا، او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا موقف

Leave a Reply