turky-urdu-logo

او آئی سی پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کی جانب سے پاکستان اور  بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی گئی ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت مذاکرات پر راضی ہوں تو او آئی سی مدد کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نےاو آئی سی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر  پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھارتی سفیر سے ملاقات میں سیکریٹری جنرل او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں وفد بھیجنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Read Previous

صدر ایردوان کا ہوائی جہاز بحالی اور مرمت ،سہولت کی فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Read Next

امید ہے پاکستان افغان امن عمل میں ہمارا ساتھ دیں گے، افغان وزیر خارجہ

Leave a Reply