turky-urdu-logo

او آئی سی اقتصادی تعاون اجلاس کا استنبول میں آغاز ہوگیا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا 38 واں اجلاس استنبول میں شروع ہو گیا۔

اجلاس میں معیشت اور تجارت کے شعبوں میں بہتر اقدامات پر بات کی جائے گی۔

کمیٹی برائے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے چار روزہ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک اور انٹرا او آئی سی کے درمیان تجارت کے حوالے سے خصوصی طور پر دنیا میں ہونے والی اقتصادی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پہلے دو دنوں میں، او آئی سی کے رکن ممالک کے حکام اجلاس کے ایجنڈے اور قرارداد کے مسودے پر کام کریں گے جس میں او آئی سی -2025 کے ایکشن پروگرام کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

چار روزہ میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹ، مواصلات میں بہتری، پائیدار اور مسابقتی سیاحت کے شعبوں کی ترقی، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ڈیجیٹل تبدیلی پر تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

ترکیہ کے نائب صدر فواد اوکتے کے علاوہ او آئی سی کے رکن ممالک کے وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Read Previous

پاکستان میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے یوم جمہوریہ پر تقریب

Read Next

استنبول :وزیر اعظم پاکستان کا پاک ترکیہ بزنس کونسل اجلاس سے خطاب

Leave a Reply