turky-urdu-logo

او آئی سی کی بھارت میں مسلمانوں پہ تشدد کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارت کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران بھارت کی متعدد ریاستوں میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور توڑ پھوڑ کی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

جن میں31مارچ 2023کو بہار شریف میں انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے ایک مدرسے اور اس کی لائبریری کو نذر آتش کرنا بھی شامل ہے۔

بیان میں کہاگیا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ تشدد اور توڑ پھوڑ کی ان اشتعال انگیز کارروائیوں کی مذمت کرتاہے جو بھارت میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کی عکاس ہیں۔

بیان کے مطابق او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسی کارروائیوں پر اکسانے والے اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور ملک میں مسلم کمیونٹی کے تحفظ، سلامتی، حقوق اور وقار کو یقینی بنائیں۔

Read Previous

عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کی مذمت

Read Next

برطانوی فٹبال کلب آسٹن وِلا میں افطار، کھلاڑیوں اور مسلم کمیونٹی کی شرکت

Leave a Reply