
ترکی کے سرکاری حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث ستمبر میں ممکنہ اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ حکومت سیاحت کے موسم کے دوران اپنی وبائی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا امکان نہیں رکھتی تاہم ستمبر کے دوسرے حصے میں اندرونی مقامات پر کچھ قوانین نافذ کیے جا سکتے ہیں۔
عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ کرفیو جیسی ملک گیر پابندیاں لگائے جانے کی توقع نہیں ہے، لیکن حکام فی الحال کچھ اقدامات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ بغیر ویکسین کے اور احتیاطی تدابیر کے لوگوں کو سیا حتی مقامات اور انڈور میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
افسران ستمبر اور نومبر میں اسکولوں ، سرکاری دفاتر اور کاروباری اداروں کے اندرونی حصوں میں نافذ ہونے والے قوائد کی فہرست تیار کر رہے ہیں۔
تقریبا 3 کروڑ سرکاری ملازمین کے لیے قواعد بھی مرتب کیے جائیں گے، ملازمین کے لیے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا اور انہیں ہر دوسرے دن ٹیسٹ کروانا پڑھے گا۔
حکام کا خیال ہے کہ سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد وائرس کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 30،000 تک تجاواز کریں گے۔
ترکی میں 6 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
سکول کھلنے سے پہلے تمام اساتذہ کی ویکسینشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے 9 اگست کو خبردار کیا کہ اگلے 10 دن وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول میں لانے کے لیے انتہائی اہم ہے اسکے ساتھ ہی لوگوں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی کئی۔