
آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ او ای سی ڈی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 دہائیوں میں ترکیہ کی تعلیم کے شعبے میں کامیابیاں ایک مثال ہے۔
سیکریٹری جنرل میتھیاس کورمن نے ترکیہ کے وزیر تعلیم سے ملاقات کے بعد ٹوئٹر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ "پچھلی 2 دہائیوں کے دوران #PISA (پروگرام برائے بین الاقوامی طلباء کی تشخیص) نے ترکیہ کے اسکولوں کے اندراج اور نتائج میں نمایاں بہتری ظاہر کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی تعلیم کے شعبے میں بہت کچھ کرنا ہے، لیکن ترکیہ کی کامیابی خطے میں دوسروں کے لیے ایک تحریک ہونی چاہیے۔”