واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان، چین، شمالی کوریا اور روس خاموشی سے طاقتور نیوکلیئر تجربات کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک اپنے نیوکلیئر پروگرامز اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں، تاہم امریکی ادارے ان کی پیش رفت سے باخبر ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق، ’’یہ ممالک آپ کو نہیں بتائیں گے کہ ان کے پاس کس قسم کے نیوکلیئر ہتھیار ہیں اور وہ کتنے طاقتور ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں۔‘‘
صدر ٹرمپ نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عسکری مسابقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکہ کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہوگا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔