turky-urdu-logo

اب نابینا افراد بھی باآسانی اینڈرائیڈ فون کو استعمال کر سکیں گے

آئی او ایس کے بعد گوگل نے بھی نابینا افراد کے لیے ایک بہترین فیچر متعارف کروادیا ہے جو فون بجنے کے بعد کالر آئی ڈی کا اعلان کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،متعارف کردہ نیا فیچر صارف کو کال آنے پرفون کرنے والے شخص کے نام اورکالر آئی ڈی تک رسائی کی سہولت مہیا کرتا ہے، چاہے صارف کا فون ہیڈ فون سے کنیکٹ ہو یا نہ ہو۔

زیر نظر فیچر اس سے قبل آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا جاچکا ہے جو فون دیکھنے سے قبل ہی صارف( خصوصی طور پر نابینا افراد ) کو مطلع کرتا ہے آیا فون کرنے والا شخص کون ہے ۔

اگر آپ کو بھی گوگل کی نئی اپ ڈیٹ موصول ہوگئی ہے تو آپ درج ذیل اقدامات پر عمل کرتے متعارف کروائے گئے فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔

گوگل ایپ کھولیں

ایپ سیٹنگ میں جائیں

اناؤنس کالر آئی ڈی کو ٹیپ کریں

فیچر کے لیے وقت کا تعین کریں ، کہ آیا آپ فیچر کو ہمیشہ کے لیے فعال بنانا چاہتے ہیں یا پھر ہیڈ سیٹ استعمال کرتے وقت یا پھر نہیں۔

اب سیٹنگ کی ترتیب کے مطابق آپ کی کالر آئی ڈی فون آنے پر آپ کو فون دیکھے بغیر ہی مطلع کرے گی۔

Read Previous

فیس بک کے خلاف عوامی کریک ڈاون، ایپ کی ریٹنگ 2.6 ہو گئی

Read Next

امیرِ قطر کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، غزہ کی تعمیر نو پر بات چیت

Leave a Reply