
امریکی نوبل انعام یافتہ ماہرِ معاشیات اور کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جوزف سٹیگلیٹز نے فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے طلباء کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ امریکی طلباء زندہ دِلی کا کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور فلسطین کے حق میں نِکل رہے ہیں۔
انہوں نے طلباء کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ فلسطین میں جاری جنگ کو طویل کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔
طلباء کی گرفتاریاں رُکنی چاہئیں ، امریکہ کی ترقی کا انحصار جامعات کے طلباء کی تحقیق اور ایجادات پر ہے، اگر انہیں ہی گرفتار کر لیا گیا تو پیچھے بچے گا کیا؟