turky-urdu-logo

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے جوہی کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ کیا۔

ملالہ یوسف زئی کے ساتھ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ، زندگی ٹرسٹ کے شہزاد رائے بھی موجود تھے۔

ملالہ نے چھنڈن دیھ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا۔

ملالہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔

سیلاب متاثر خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کہا۔

وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے ملالہ یوسف زئی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیاکہ 12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔

ابھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں پانی موجود ہے۔

سید سردار شاہ نے بتایا کہ پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

ملالہ نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے کیمپ میں خواتین سے بیٹھ کر ان کے مسائل سنے۔

اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے خواتین کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہادر خواتیں ہیں،آپ اس مشکل وقت کا مقابلا کر رہی ہیں۔

Read Previous

صدر ایردوان علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ

Read Next

ترکیہ قازقستان کی علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا: صدر ایردوان

Leave a Reply