turky-urdu-logo

غزہ پر مہینوں سے جاری حملوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا قردار  نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے مختلف نہیں ہے،صدر ایردوان

صدر ایردوان کا کہنا ہے کہ غزہ پر مہینوں سے جاری حملوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا قردار  نازی رہنما ایڈولف ہٹلر سے مختلف نہیں ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں سائنس ایوارڈز کی تقریب میں  صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو ہٹلر سے کیسے مختلف ہیں؟ یہ اقدامات اور اسرائیل میں جاری ظلم و ستم ہمیں ہٹلر کے ظلم کی ہاد دلاتا ہے۔ کیا نیتن یاہو کوئی ایسا کام کرتا ہے جو ہٹلر سے کم ہو؟ نہیں؟

صدر ایردوان نے کہا کہ بالکل اسی طرح جیسے 80 سال قبل نازی جرمنی میں ظلم کر رہا تھا بلکل ویسے ہی  آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ نیتن یاہو کیسا رویہ اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی اب بھی ہٹلر کے اقدامات کی قیمت چکا رہا ہے۔ اسی لیے جرمنی خاموش ہے لیکن ہم کسی کے مقروض نہیں ہیں۔ ہم پر کوئی قرض نہیں اس لیے ہم ہر حال میں ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے بین الاقوامی شہرت یافتہ تعلیمی اداروں میں طلباء سمیت اسرائیل پر تنقید کرنے والے کے خلاف تدارک شروع کر دی گئی ہے۔

صدر نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ وہ ادارے جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور بڑا بجٹ خرچ کرتے ہیں جب بات اسرائیل اور اس کے مظالم کی ہو تو وہ مکمل طور پر خاموش ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لے کر صحافتی تنظیموں تک، یورپی یونین سے لے کر صحافی گروپوں تک، تمام ادارے جو جمہوریت کے پیامبر کے طور پر کام کرتے ہیں ناکام ہو چکے ہیں۔

 

Read Previous

American Men Weding Females from other countries

Read Next

دہشت گرد حملے ترکیہ کی ترقی کو نہیں روک سکتے،صدر ایردوان

Leave a Reply