turky-urdu-logo

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن نوروز

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں   جشن نوروز کی آمد پر  میونسپلٹی کے تعاون سے پاکستانی سفارتخانے نے ایک خوبصورت تقریب سجائی پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز پاکستانی قومی ترانہ سے کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا اورمختلف ممالک کے پرچم بھی آویزاں کئے گئے

ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی جشن نوروز کی خوشیوں میں شریک ہوئی

ترکی میں پاکستانی طلبا نے پاکستانی مصنوعات کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جو کہ مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ دیدہ زیب کڑھائی  والے کرتے ،نقش و نگار سے مزین برتن  خواتین کی توجہ کا مرکز رہے

خاص طور پر پاکستانی بریانی کے اسٹال پر مہمانوں کی طویل قطار  دیکھنے کو ملی پاکستانی طلبہ نے  سندھی موسیقی  کی دھن پر روایتی رقص بھی پیش کیا

Read Previous

کورونا وائرس ترکی میں ایک بار پھر اپنی جڑیں مضبوط کرنے لگا

Read Next

بھارت اور پاکستان کی سرحدی کشیدگی ختم کرانے میں یو اے ای نے اہم کردار ادا کیا

Leave a Reply