turky-urdu-logo

ترک کمانڈوز کے لیے نئی گاڑیاں تیار

ایف این ایس ایس کی تیار کردہ 6*6 پارس فور وہیکلز پر کوالیفیکشن ٹیسٹ جاری ہیں۔

پارس فور کے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اس کلاس کی سب سے زیادہ پروٹیکشن رکھنے والی وہیکل ہے اس وہیکل پر کوالیفیکشن ٹیسٹ کے بعد اس سال اس کو ترک سپیشل فورسز کو فراہم کردیا جائیگا۔

اس بکتربند گاڑی پر دو ریموٹ کنٹرول ویپن سسٹمز کے علاوہ گن شاٹ ڈیٹیکشن سسٹم اور جیمرز موجود ہیں۔

اس وہیکل کی حد سات سو کلومیٹر ہے۔ یہ عملے کے دو ممبران کے علاوہ چھ کمانڈوز کو لیجاسکتی ہے۔

پارس فور کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس 6*6 قسم کے علاوہ ایف این ایس ایس نے اسکی 8*8 قسم بھی متعارف کروائی ہے جسکو ترک مسلح افواج کے مختلف یونٹس کو فراہم کیا جائیگا۔

Read Previous

ترک کمپنی تیونس کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کریگی

Read Next

ترک ایئر فورس کو ملکی ساختہ کٹس کی فراہمی

Leave a Reply