turky-urdu-logo

ترک بکتر بند گاڑیوں پرنیا نظام نصب

ترکی نے ترک بکتر بند گاڑیوں پر نیا نظام نصب کر دیا گیا۔

ترک آرمی کے زیر استعمال بکتر بند گاڑیوں پر جدت کاری (ماڈرنائزیشن) کا کام جاری ہے۔

اس سے پہلے ترک آرمی کے زیر استعمال مختلف پرانی بکتر بند گاڑیوں کو کئی سسٹمز اور ہتھیاروں سےلیس کیا جاچکاہے۔

تازہ ترین اطلاعا ت کے مطابق ایسلسان اور ایف این ایس ایس نے ملکر بکتربند گاڑیوں کو ماڈرنائز کرنے اور جدید ہتھیار نصب کرنے کے بعد کامیابی سے ٹیسٹ کیا۔

ان ابتدائی ٹیسٹوں اور جانچ کے بعد اس اپ گریڈ پروگرام کے تحت دیگر بکتر بند گاڑیوں پر بھی یہ نظام نصب کیا جائیگا۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر 133 بکتربند گاڑیوں پر یہ نیا سسٹم اور ہتھیار نصب کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس ذی ایم اے سسٹم کو مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیا گیا ہے۔

اس اپ گریڈ پروگرام سے روایتی بکتربند گاڑیوں کو نہ صرف بہتر فائر پاور حاصل ہوئی ہےبلکہ اس میں موجود عملے کے ارکان کومیدان جنگ میں بہتر آگاہی حاصل ہوسکے گی۔ اسکے علاوہ خودکار نظام سے چلنے والی مشین گن اس سسٹم کی سب سے اہم اپ گریڈ ہے۔

Read Previous

فیس بک نے اپنے مسیجنر میں 3 نئے فیچرز متعارف کروا دیئے

Read Next

کابل میں گزرے سات دن

Leave a Reply