turky-urdu-logo

نئی پارلیمنٹ  سنچری آف ترکیہ کی بانی معمار اور رہنما ہو گی،صدر ایردوان

صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین رجب طیب ایردوان نے ترکیہ کی گرینڈنیشنل اسمبلی میں پارٹی کی گروپ میٹنگ سے خطاب کیا۔

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی صدی کے آغاز کے لیے  یہ بلکل بھی مناسب بات نہیں کہ وہ اس آئین کے تحت چلے جو بغاوت کی پیداوار ہو۔

صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہماری پارلیمنٹ سنچری آف ترکیہ کی بانی، معمار اور رہنما ہے۔

اپنے عوام کو مہنگائی کی زد میں نہیں آنے دیں گے:

یہ بتاتے ہوئے کہ صدارتی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد کم از کم اجرت کے لیے بات چیت مفاہمت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کم از کم گروس اجرت کو 13 ہزار 4 سو 14 لیرا اور کم از کم نیٹ اجرت کو 11 ہزار 4 سو 2 لیرا کر دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ  اس اضافے کے ساتھ ہم نے 34 فیصد عبوری اضافہ کیا ہے جو افراط زر سے زیادہ ہے اور اس میں فلاحی حصہ بھی شامل ہے۔ ہم نے کم از کم اجرت میں گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 107 فیصد اضافہ کیا ہے۔

ہم مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں:

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے کیے گئے وعدے کو پورا کریں گے، صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام ساڑھے 8 کروڑ عوام کو ترکیہ کی بڑھتی ہوئی خوشحالی میں انکا حصہ ملے۔

اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ وہ سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کے ذریعے ترک معیشت کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہیں، صدر ایردوان نے زور دیا کہ وہ زلزلوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے مہنگائی سے نمٹنے کے لیے پرعزم اقدامات کریں گے۔

Read Previous

ترک قونصل جنرل کراچی کی نو منتخب میئر کراچی کی تقریب حلف برادری میں شرکت

Read Next

سعودی عرب:عازمین کی سہولت کےلیے خود کار منی بس سروس کا آغاز

Leave a Reply