ترکی کے شہر استنبول سے دہشتگرد تنظیم داعش کا نیاسربراہ گرفتار، ابوالحسن القریشی کو فروری میں داعش کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔
ترک حکام کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے اور صدر رجب طیب ایردوان آنے والے دنوں میں گرفتاری کااعلان کریں گے۔
ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں حالیہ سرچ آپریشن میں داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو گرفتارکرلیا ہے۔
رواں سال فروری میں شام میں امریکی آپریشن میں داعش کے سابق سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کی ہلاکت کے بعد ابوالحسن القریشی کو نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔
ترکی کی انسداد دہشت گردی کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اورمعاملے کی حساسیت کی وجہ سے ترک حکام نے گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت ابو الحسن القریشی کے نام سے کی ہے، امریکی میڈیا آزادانہ طور پر گرفتار شخص کی شناخت کی تصدیق نہیں کر سکا ہے۔
ترک حکام کے مطابق ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہےجس کا اعلان وہ آنے والے دنوں میں کریں گے۔
