turky-urdu-logo

بشار الاسد کے ملک سے فرار کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں

شام کے معزول صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار کی نئی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بشار الاسد نے ہفتے کے روز اپنے دفتر کے منیجر کو بتایا کہ، وہ گھر جا رہے ہیں، لیکن اس کے بجائے وہ سیدھا ائیر پورٹ پہنچ گئے۔


بشار الاسد نے اپنے فرار کی منصوبہ بندی کو اپنے سینئر اہلکاروں اور رشتہ داروں سے چھپایا، حتی کہ اپنے بھائی ماہر الاسد کو بھی اس کی اطلاع نہیں دی۔ اس کے بعد بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے لاذقیہ شہر میں واقع روسی فضائی اڈے پہنچا، جہاں سے وہ روس روانہ ہو گئے۔


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بشار الاسد کے فرار کی تیاری میں مدد فراہم کی، جس میں قطر اور ترکی کے ذریعے ہیئت التحریر الشام سے رابطہ کیا گیا۔ روسی حکام نے بشار الاسد کے طیارے کی حفاظت کے لیے پڑوسی ممالک سے درخواست کی کہ، وہ روسی طیارے کو روکے یا نشانہ نہ بنائیں۔


واضح رہے کہ، بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد اور ان کے بچے پہلے ہی ماسکو میں موجود تھے۔

Read Previous

شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد، اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری

Read Next

شام میں 12 سال بعد ترکیہ کا سفارتخانہ بحال

Leave a Reply