turky-urdu-logo

نئی دہلی کورونا کی گرفت میں ،7 روز کا مکمل لاک ڈاون نافذ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا کیسیز میں اضافے کے بعد 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاون نافذ کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دہلی میں انفکشن کی  شرح بڑھ کر تقریبا 30 فیصد ہو چکی ہے  جس کی وجہ سے دہلی کے اسپتالوں میں بیڈ اور آئی سی یو کی  بہت بڑی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے شہر میں  مکمل لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران بغیر کسی کام کے باہر نکلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

وزیر اعلی اروند کا کہنا تھا کہ  دہلی کے اسپتالوں میں صرف 100 کے قریب بستر باقی ہیں۔

بھارت اس وقت  دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار6 سو 25 ہو چکی ہے۔

Read Previous

اس سال صرف 50 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت ہوگی

Read Next

آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کے نئے فیچر متعارف

Leave a Reply