turky-urdu-logo

ترکی میں لگی آگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے 20 لاکھ ڈالر جمع کر لیے گئے

ترک تاجروں نے آگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے 20 لاکھ ڈالر جمع کر لیے ۔

ترکی میں لگی جنگل کی آگ کے بھڑکنے کے بعد مختلف ممالک نے مدد بھیجی تاکہ ترکی کو جنگل کی آگ سے بچایا جا سکے۔

اسکے علاوہ یونین آف چیمبرز اینڈ کمودٹی ایکسچینج آف ترکی کی چئیر پرسن رفعت حصار نے ایک بیان میں کہا کہ قانونی درخواستوں کے بعد پیسے جمع کرنے کے لیے فنڈ ڈرائیو کو سرکاری طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ قوم جنگل کی آگ کے تناظر میں متحد ہو چکی ہے رفعت کا کہنا تھا کہ ترک قوم نے ایک دن میں 15 ملین ڈالر کی رقم جمع کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انکے سیاسی نظریات کیا ہیں ، لوگ اپنے ملک کو بچانے کے متحد ہو چکے ہیں۔

دریں انثا ترک ریڈ کریسنٹ کے اہلکاروں نے دو آذربائیجانی فوجیوں کو سالگرہ کے کیک تحفے میں دے کر انکے حوصلے بلند کیے۔

25 سالہ نیفتلیو یوسف اوع 32 سالہ حمیدلی بہرام ریڈ کریسنٹ سے اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کرنے گئے تھے۔انکی سالگرہ کے بارے میں جاننے کے بعد ریڈ کریسنٹ نے انکو سالگرہ کے کیک کا تحفہ دیا۔

ترک ریڈ کریسنٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ترکی میں لگی آگ کو بجھانے میں آذربائیجانی افواج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ سالگرہ کی یہ تقریبات ان مشکل وقتوں میں خوشیوں کے چھوٹے چھوٹے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے حال ہی میں ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، انکا کہنا تھا کہ آذربائیجان 10 دن سے لگاتار جنگل میں لگی آگ کے خلاف ترکی کے ساتھ کھڑا ہے ۔

باکو کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر الہام علی یوف نے جنگل کی آگ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ آذربائیجان ترکی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

آذربائیجان کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ مزید 40 فائر ٹرک ترکی پہنچ گئے ہیں جسکے بعد ترکی بھیجی گئی گاڑیوں کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کے لیے تعزیت اور حمایت پر علی یوف کا شکریہ ادا کیا۔

ایردوان نے سب ممالک کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق ، 28 جولائی سے اب تک 44 صوبوں میں 208 آگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

کم از کم 770 افراد آتشزدگی سے متاثر ہوئے ہیں ، ان میں سے چھ اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مشکل کے وقت میں ممالک نے ترکی کا جیسے ساتھ دیا وہ اپنے آپ میں ہی مثال ہے۔

Read Previous

بھارت نہیں چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن آئے،پاکستان

Read Next

ترک حکومت نے آگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کر دیں

Leave a Reply