turky-urdu-logo

پاکستان: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہو گی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس ساڑھے 10بجے شروع ہوا جسے ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کا 6نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 6 نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کی جائے گی۔ اجلاس کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن نے اپنی اپنی حکمت عملی ترتیب دے لی ہے ۔
اجلاس کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ریڈزون کو سیل کردیا گیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی اجلاس ساڑھے نو بجے طلب کرلیا ۔
عدالت عظمیٰ نے حکم دیا کہ 9 اپریل کو دن ساڑھے 10 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، اجلاس میں ارکان عدم اعتماد پر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، آرٹیکل 63 کے نفاذ پر عدالتی فیصلہ اثر انداز نہ ہو گا، عدالتی احکامات پر فوری عملدرآمد کیا جائے، عدم اعتماد کامیاب ہو تو نیا وزیر اعظم منتخب کیا جائے۔

Read Previous

واٹس ایپ میں صارفین کے لیے میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف ہونے کا امکان

Read Next

یورپی یونین:روسی کوئلے پر پابندی کی منظوری

Leave a Reply