ترک کاروباری ایسوسی ایشن موسیاد کے زیر اہتمام استنبول میں بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایکسپو کا انعقاد

ایکسپو میں سینکڑوں ترک فرمز اور کاروباری افراد سمیت 120 سے زائد ممالک کے غیر ملکی صنعت کار ، کاروباری شخصیات ، سرمایہ کار سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی

صدر ایردوان نے بھی موسیاد ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جس کے دوران ہم اپنے تجربات اور بدلتے ہوئے حالات کی روشنی میں اپنے ملک کی اقتصادی پالیسی کو از سر نو تشکیل دے رہے ہیں۔ ہمارا مقصد اپنے ملک کو عالمی تجارت اور مالیاتی نظام کے دباؤ سے بچانا ہے جو صرف مخصوص حلقوں کی خدمت کرتا ہے۔

صدر ایردوان کو تحفتاً کیلیگرافی کا تحفہ پیش کیا گیا اور معزز مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائی گئیں

ایکسپو کے چیئرمین مہمت اسما لی کا کہنا تھا کہ یہ ایکسپو، قومی ٹیکنالوجیز کو عالمی دنیا سے متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور یہ ترکیہ میں کاروبار کو نئے موقع فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا

ایکسپو میں شرکت کرنے والے کاروباری افراد نے ایکسپو کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ موسیاد ایکسپو کا حصہ بنے ۔ یہ بین الاقوامی ایکسپو، عالمی ممالک کے درمیان کاروباری رشتے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے

اس سال کا کاروباری ہدف 5 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا
