
ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان ایوایشن سے متعلق پراجیکٹس پر تعاون کو لیکر ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
انڈونیشین ایرو سپیس جسکو پی ٹی ڈی آئی بھی کہا جاتا ہے اسکے اور ترک ایروسپیس انڈسٹریز کے درمیان ٹیکنیو فیسٹ 2021 کے موقع پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
دونوں کمپنیوں میں نئے ایم او یو میں این 219 ایئرکرافٹ کی پروڈکشن ایکسٹینشن کے علاوہ ترکی کے زیر استعمال سی این 235 ایئرکرافٹ کی ماڈرنائزیشن اور لائف ایکسٹینشن پر بات ہوئی۔
اس کے علاوہ دونوں ممالک ترکی کے این 245 ایئرکرافٹ کی ڈویلپمنٹ اور پروڈکشن پر بھی ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔
اس ایم او یو سے دونوں ممالک میں دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا جو پہلے ہی کئی سالوں سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ ترک کمپنی ایف این ایس ایس اور انڈونیشین کمپنی پی ٹی پنڈاڈ پہلے ہی میڈیم ٹینک کپلان ملکر تیارکررہی ہیں۔ اس ٹینک کی انڈونیشیا کو ڈلیوریز اس سال کے آخر میں شروع کردی جائیں گی۔