سن 2022 کے 11 ماہ میں 4 کروڑ غیر ملکی سیاح ترکیہ آئے۔
وزارت ثقافت و سیاحت نے سیاحت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے جنوری تا نومبر 2022 کے اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ سے زائد غیر ملکیوں نے ترکیہ کا دورہ کیا اس طرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 84.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
نومبر میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 44.64 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 551 ہزار 483 تک پہنچ گئی ہے۔
نومبر 2022 میں ترکیہ میں سب سے زیادہ سیاح روس ، بلغاریہ اور جرمنی سے آئے۔
